ناگا تنظیموں کے ساتھ جنگ بندی میں ایک سال کی توسیع

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ناگالینڈ کی باغی تنظیموں کیساتھ جنگ بندی کی مدت ایک سال کیلئے بڑھا دی ہے۔ چہارشنبہ کو ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کھاپلانگ ، نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ ریفارمیشن اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کھانگو کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ نافذہے۔ اس جنگ بندی کی مدت آئندہ 28 اپریل سے 27 اپریل 2023 تک مزید ایک سال کے لیے بڑھائی جارہی ہے۔