حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکتوبر (پریس نوٹ) تلنگانہ حکومت نے شہر میں عوام کے سفر کو آسان بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ حکومت نے اسٹریٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس آر ڈی پی) کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے حصہ کے طور پر شہر کے مختلف حصوں میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے انفراسٹرکچر کو فروغ دیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے حال ہی میں 6 لائن کے ناگول فلائی اوور کی تعمیر کی ۔ 990 میٹر طویل اس فلائی اوور کی تعمیر پر 143.58 کروڑ روپئے کا خرچ آیا ہے ۔ چہارشنبہ 26 اکتوبر کو اس کے افتتاح کیلئے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کو مدعو کیا گیا ہے۔ ناگول فلائی اوور کے افتتاح سے اُپل تا ایل بی نگر مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔