نرمل میں سرقہ کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

   

نرمل 9 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلاکے حکم پر نرمل ٹاؤن پولس تھانہ پولس نے مکمل جانچ کرتے ہوئے چوری کے معاملے میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم داوولا سمن (والد: اڈیلو)، عمر 29 سال، پیشہ: ڈرائیور، گوٹھ پالا گاؤں کا رہائشی، نیرڈیگونڈہ منڈل 06.07.2026 کو دن کے وقت آدرش نگر میں پرانکشم وینکٹرامنا کے گھر میں ہوئی چوری کے معاملے میں تکنیکی ثبوت اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے ان کی مدد سے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے 7 (سات) تولہ مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات ضبط کرلیے گئے۔ مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے ریمانڈ کے لیے عدالت بھیج دیا گیا۔ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلانے نرمل ٹاؤن پولس اسٹیشن کے افسران اور عملے کو اس کیس کو جلد حل کرنے اور ملزمین کو گرفتار کرنے پر مبارکباد دی۔