نظام آباد ۔ چند روز قبل رزاق ہوٹل کے مالک پر کئے گئے حملہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ، ڈی سی پی ونیت نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہA1 ایبو ابراہیم چائوش نامی روڈی شیٹر،سکنڈ شیخ احمد پاشاہ ، تھرڈ شعیب، شیخ رضوان ، مرزا معز بیگ، عرفان ، شیخ عظیم الدین ، سید مدثر الدین ، شیخ شاہ رخ نے رزاق ہوٹل کے مالک پر حملہ کیا تھا جس پر اے سی پی وینکٹیشور کی قیادت میں سائوتھ سرکل انسپکٹر جے نریش ، VIٹائون ایس آئی انجنیلو نے بابن صاحب پہاڑی کے پاس ابراہیم چائوش کے ساتھ مل کر جمع ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس یہاں پہنچ کر ابراہیم چائوش ، احمد ، شیخ شعیب ، شیخ رضوان ، عظیم ، مد ثر ، شیخ فاروق کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ رزاق ہوٹل کے پاس شیخ عرفان اور الیاس سے پرانی مخاصمت کی بناء پر قتل کرنے کی غرض سے لاٹھیوں سے حملہ کیا تھا جس پر ان 7 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر ڈاکٹر ونیت نے اس کیس کی یکسوئی میں اہم رول ادا کرنے والے عہدیداروں کی ستائش کی۔
زرعی پاس بکس جاری نہ کرنے پر کسانوں کی برہمی
یلاریڈی : عرصہ دراز سے اراضیات پر کاشت کی جارہی ہے لیکن ان ارضیات کا پٹہ جات جاری نہ کرنے اور عہدیداروں کی لاپرواہی سے ناراض و برہم کسانوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں امبیڈکر مجسمہ کو میمورنڈم پیش کیا ۔ تلنگانہ محکمہ ریونیو نے کسانوں کی ان اراضیات کو پٹہ پاس بک جاری کرنے ابھی تک ان اراضیات کو ریکارڈ میں درج نہیں کیا ۔ جدید پاس بکس نہ دیئے جانے سے کسان سرکاری اسکیمات کسان بندھو ، کسان بیمہ سے محروم ہیں ۔ کسانوں نے فوراً جدید پٹہ پاس بکس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔