نلگنڈہ میں مجاہدین آزادی کی تصویری نمائش کا انعقاد

   

نلگنڈہ۔13 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے مجاہدینِ آزادی کی جدوجہد اور قربانیوں سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے ان کے جذبہ حب الوطنی سے تحریک لیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار مہاتما گاندھی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خواجہ الطاف حسین نے آج مرکزی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تحت سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن سی بی سی کے زیرِ اہتمام مہاتما گاندھی یونیورسٹی میں ’ہر گھر ترنگا‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر قومی پرچم کے ارتقائی سفر اور تلنگانہ کے مجاہدینِ آزادی کی جدوجہد پر مشتمل دو روزہ تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیاجس کا افتتاح یونیورسٹی کے آرٹس کالج میں این سی سی اور این ایس ایس کے اشتراک سے وائس چانسلر پروفیسر خواجہ الطاف حسین نے کیا۔