نواب ملک کی طبیعت بگڑی ، جے جے ہاسپٹل سے رجوع

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو جمعہ کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد ممبئی کے سرکاری جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا جس کے دوران انکے بلڈ پریشر میں اضافہ پایا گیا ۔جے جے اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آج صبح نواب ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر سے طبی معائنہ کے لئے جے جے اسپتال لایا گیا تھا لیکن معائنے کے دوران انہوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اسکے بعد انکے بلڈ پریشر میں اضافہ پایا گیا ڈاکٹروں کے پینل جنہوں نے انکا طبعی معائنہ کیا تھا انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تھا جسکے انھیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا نواب ملک کو 23 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہیکہ داؤد ابراہیم گروہ کی جائداد کو انکی ملکیت والی کمپنی نے مارکیٹ ریٹ سے کم داموں میں خریدا تھا منی لانڈرنگ معاملات کی سماعت کرنے والی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے 3 مارچ تک انھیں ای ڈی کی حراست میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔