وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل کیس کے ملزمین کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

   

حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل کیس میں ملزمین کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ وائی ایس بھاسکر ریڈی اور دوسروں نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قتل معاملہ میں ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ جسٹس کے لکشمن نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی کے والد وائی ایس بھاسکر ریڈی اور جی اودئے کمار ریڈی کی جانب سے داخل کی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔ بھاسکر ریڈی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ گواہ معافی یافتہ دستگیری کے علاوہ کسی اور ملزم کا بیان بھاسکر ریڈی کے ملوث ہونے کو ثابت نہیں کرتا۔ سی بی آئی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ بھاسکر ریڈی کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہے اور وہ قتل معاملہ میں سازش کے معاون رہے ہیں۔ 1