حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی امکان ہے کہ 8 اپریل کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر سکندرآباد۔ تروپتی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ وہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو عصری بنانے اور اس کے ری ڈیولپمنٹ کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ تاہم ابھی تک وزیر اعظم کے دورہ کے شیڈول کو قطعیت نہیں دی گئی ہے ۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ نریندر مودی امکان ہے کہ مزید دو پروگرامس میں بھی شرکت کرسکتے ہیں جنہیں پہلے ان دوروں کے منسوخ ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا ۔