وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ’’ چندی یاگم پوجا ‘‘ میں حاضری دی ، سوامی سواروپانندا سے آشیرواد لیا۔ 

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ویزاگ میں واقع اپنے فارم ہاؤز میں پانچ دنوں پر مشتمل ایک پوجا رکھی ۔ اس پوجا کا نام چندی یاگم پوجا ہے ۔ اس پوجا میں وزیر اعلیٰ کے سی آر کی اہلیہ شوبھا ، ان کی بیٹی کویتا او ران کے لڑکے کے ٹی آر او رنواسے ا ور پوتے بھی شرکت کئے ۔ اس موقع پر سادھو اور پنڈتوں نے ملک میں امن وسکون اور ترقی کیلئے خاص دعا کی ۔

اس موقع پر تلنگانہ کے پہلے مسلم وزیر داخلہ او رسابق نائب وزیر اعلیٰ محمد محمودعلی نے بھی نہ صرف پوجا میں شرکت کی بلکہ سوامی سواروپانندا سے آشیر واد بھی حاصل کیا ۔ گورنر تلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن بھی اس پوجا میں شرکت کی توقع ہے ۔ واضح رہے کہ کے سی آر اس طرح کی پوجا ۲۰۱۸ ء میں بھی کروائی تھی جس میں مختلف ریاستو ں کے چیف منسٹرس نے شرکت کی تھی ۔ او رجب کبھی کے سی آر کچھ اچھا کام کرنے جاتے ہیں اس سے پہلے اس طرح کی پوجا منعقد کرتے ہیں ۔

اس مرتبہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ مرکز میں بغیر کانگریس اور بغیر بی جے پی پارٹی کی بنیاد رکھنے والے ہیں ۔