ویاناڈ میں راہول گاندھی کے خلاف این ڈی اے امیدوار چیک دھوکہ دہی معاملہ پر امارات میں گرفتار

   

ترواننتاپورم۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ویاناڈ حلقہ پارلیمنٹ سے راہول گاندھی کے خلاف انتخاب لڑنے والے این ڈی اے امیدوار اور بی ڈی جے ایس لیڈر توشار ویلا پلی کو چیک بائونس معاملہ میں اجمان، یونائٹیڈ عرب امارات میں گرفتار کرلیا گیا۔ یہ کیس کا تعلق 10 ملین درہم سے ہے (تقریباً 19.5 کروڑ روپئے) تقریباً 10 سال قبل اس نے یہ چیک جاری کیا تھا۔ درخواست گزاروں نے ویلا پلی کو اس معاملت کو طے کرنے کے لیے ایک ہوٹل میں طلب کیا گیا تھا۔ جہاں پر اس کو گرفتار کرلیا گیا۔