ویمنس کرکٹ: سست اوور ریٹ پر ویسٹ انڈیز کو جرمانہ

   

ہیملٹن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کی خاتون کرکٹ ٹیم پر 12 مارچ کو ہندوستان کے خلاف 2022 ویمنس کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ آئی سی سی نے بتایا کہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفری کے شانڈرے فرٹز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے مقررہ وقت سے دو اوور کم کرائے جانے کے بعد ٹیم پر یہ جرمانہ لگایا ہے ۔ کھلاڑیوں اور ان کے انفرادی سپورٹ اسٹاف کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق، جو سست اوور ریٹ سے متعلق ہے ، اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں پورا اوور نہیں کروا سکی تو اس پر ہر میچ کی 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیاجاتا ہے ۔ آن فیلڈ امپائر ایلوئس شیریڈن اور پال ولسن، تھرڈ امپائر احمد شاہ پکتین اور چوتھے امپائر ر کے عائد کردہ جرمانے کو انٹرنیشنل پیانل آف میچ ریفریز کے شانڈرے فرٹز نے منظوری دی۔
چونکہ ویسٹ انڈیز کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے اصول کی خلاف ورزی اور مجوزہ جرمانے کا اعتراف کیا ہے ، اس لیے اس معاملے کی کوئی باقاعدہ سماعت نہیں کی گئی۔