کلکتہ16جنوری(یواین آئی) کمشنر آف ریلوے سیفٹی نے جلپائی گوڑی کے میناگوری میں ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ حادثہ کا شکار ہونے والی ٹرین کے ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ سے پوچھ گچھ کی گئی ۔کمشنر آف ریلوے سیفٹی نے اس سوال پر غور کررہی ہے کہ دو ٹن وزنی ٹریکشن موٹر کیسے ٹوٹ گئی؟ کرشن موٹر ایکسل سے لٹکی ہوئی تھی۔ اس طرح کا حادثہ پہلے کبھی نہیں ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹرین نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن سے سہ پہر 16:4 پر روانہ ہوئی۔ ٹرین جلپائی گوڑی روڈ اسٹیشن سے ٹرین کھلنے کے تھوڑی دیر بعد ٹرین رک گئی حالانکہ وہاں نہیں روکنا تھا ۔دراصل رانی نگر اسٹیشن سے گزرتے وقت لائن میں کام کرنے والے مزدوروں نے انجن اور جنرل ڈبے کے نیچے آگ کی چنگاریاں دیکھیں۔ ڈرائیور اور گارڈ کو اطلاع دی گئی۔ اس کی اطلاع کنٹرول روم میں بھی دی گئی۔ اس کے بعد ایمرجنسی میں ٹرین کو روک کر اس کی جانچ کی گئی تاہم کوئی خرابی نظر نہیں آئی۔ دو ٹرینیں پہلے بھی ڈومہانی کے اس حصے پر اپ لائن عبور کر چکی تھیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ ان میں سے ایک کوئلے کا ٹرک تھا۔ ایک خالی ویگن تھی۔