ممبئی۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسافر ساگر کالے نے سنٹرل ریلوے میں شکایت درج کروائی کہ جس وقت وہ ممبئی۔پو نے ٹرین دکن کوین میں سفر کررہا تھا تو اس نے آملیٹ کا آرڈر دیا۔ تو وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ پلیٹ میں آملیٹ کے ساتھ کیرے بھی موجود تھے۔ اس نے اس کی ایک ویڈیو منسٹر ریلویز پونے آفس میں داخل کی۔ تاکہ انڈین ریلویز کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (IRCTC) اس معاملہ کی تحقیقات کرے۔