سدی پیٹ میں ریتو ویدیکا کا افتتاح کیا، وزیرہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ نے تبدیل ہونے والے حالت اور مارکٹ کے ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسانوں کو تبدیل ہونے متبادل زراعت کے طور پر پام آئیل کو اپنانے کا مشورہ دیا۔ آج ضلع سدی پیٹ کے چناکوڈور منڈل میں ریتو ویدیکا کا افتتاح کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی خصوصی دلچسپی سے ریاست میں بڑے پیمانے پر آبپاشی پراجکٹس تعمیر ہورہے ہیں اور تالابوں کے احیا پروگرامس کے بھی مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ زیرزمین پانی کی سطح میں زبردست اضافہ ہورہا ہے، جس سے ریاست میں سبز انقلاب برپا ہورہا ہے۔ مختصر عرصہ میں ریاست تلنگانہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے متبادل کاشت میں محنت کم ہونے اور آمدنی زیادہ ہونے کا دعویٰ کیا جس پر سنجیدگی سے غور کرنا کسانوں کی ذمہ داری ہے۔ ریاست کی ترقی میں متبادل کاشت معاون و مددگار ثابت ہوگی۔ پام آئیل کی کاشت پر خصوصی توجہ دینے کا کسانوں کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ملک میں 90 ہزار کروڑ روپئے کی مالیت پر مشتمل پام آئیل بیرونی ممالک سے حاصل کی جارہی ہے۔ اس کو کنٹرول کرنے کیلئے ملک میں 70 لاکھ ایکر اراضی پر پام آئیل کے کاشت کی ضرورت ہے۔ ن