پانڈیچری یونیورسٹی کے طلباء کو بہتر مواقع دستیاب ہونا چاہئے:سیلواگنپتی

   

پڈوچیری ۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ایس سیلواگنپتی نے پانڈیچیری یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر۔ گرمیت سنگھ سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے رابطہ کرکے یہاں کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرانے کے لئے کوشش کریں۔ سیلواگنپتی نے پانڈیچیری یونیورسٹی کی ترقی اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی میں بین الاقوامی معیار کے ساتھ مرکزی حکومت کی متعدد تحقیقوں کو لانے کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔