پاکستانی ٹیم دورہ ٔ جنوبی افریقہ پر روانہ

   

کراچی ۔ پاکستان کا34 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقہ روانہ ہوگیا اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل پیر میں تکلیف کاشکار ہوکر دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے۔ پاکستانی ونڈے اسکواڈ میں آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے۔دورہ جنوبی افریقہ میں شامل پاکستانی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان کے کورونا ٹسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔یادرہے کہ جنوبی افریقہ نے 14 برس بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اس نے ٹسٹ سیریز کے علاوہ محدود اوور س کی کرکٹ بھی کھیلی تھی