نئی دہلی، 20اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے آج یہاں چیمس فورڈ کلب، نئی دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کا 1954 سے جموں و کشمیر میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے ہندستانی آئین کے چیپٹر۔ 3 سے آرٹیکل 35۔اے کو ہٹانے اور دفعہ 370میں ترمیم کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس طرح اب باب ۔3 میں شامل آرٹیکل 12 سے 35 میں دیئے گئے بنیادی حقوق جموں و کشمیر کے باشندوں کو بھی ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آرٹیکل 35-اے اس وقت ہندستان کے صدر نے 1954 میں ایک آرڈیننس جاری کرکے نافذ کیا تھا۔ اس ایکٹ کے تحت ہزاروں لوگوں کو برسوں تک بغیر کسی مقدمے کے حراست میں رہنا پڑا تھا، جس میں یہ مصنف بھی شامل تھا، جس نے جموں و کشمیر کی جیلوں میں تقریبا آٹھ سال کاٹے ہیں۔ 35-اے کے تحت جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کیا گیا، جو کسی بھی سیاسی کارکن کو بغیر کسی مقدمے کے جیل میں ڈالنے کے لئے ذمہ دار تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے کئی قیدیوں کی قانونی جنگ لڑی ہے ، جنہیں سپریم کورٹ کے احکامات سے رہا کیا گیا تھا۔ جب بھی اس پبلک سیفٹی ایکٹ، 1978 کے تحت پروفیسر بھیم سنگھ کو حراست میں لیا گیا، تب سپریم کورٹ کی طرف سے رہا کیا گیا۔