پوسکو ملزم کی گرفتاری کے بجائے متاثرین پر مقدمہ !

   

بنڈے سنجے کو مرکزی کابینہ سے برطرف کرنے کامطالبہ ، راجندر ریڈی کی پریس کانفرنس
نارائن پیٹ ۔12مئی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمسن لڑکی ہونے کے باوجود بنڈی سنجے کے بیٹے نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ POCSO مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم کو گرفتار کیا جانا چاہیے، پھر بنڈی سنجے کے بیٹے کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ سوشل میڈیا پر چھوٹے چھوٹے پوسٹس پر گرفتاریاں کرنے والی اور میرے حلقہ میں SIT انکوائری بٹھانے والی پولیس مشنری، ایک نابالغ لڑکی کے معاملہ میں بنڈی سنجے کے بیٹے کو کیوں گرفتار نہیں کر رہی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے متاثرین پر ہی مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ اصل ملزم ہندوستان میں ہے یا اسے ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے؟ 8 تاریخ کو شکایت درج ہونے کے باوجود اب تک کارروائی نہیں کی گئی۔ وزیر اعظم مودی کے حیدرآباد دورے کے پیش نظر تین دن بعد بنڈی سنجے کے بیٹے کے خلاف POCSO مقدمہ درج کیا گیا۔ متاثرین کو اب تک FIR کی نقل فراہم نہیں کی گئی۔ دوسری جانب بی جے پی قائدین متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارٹی کو چاہیے کہ بنڈی سنجے کو مرکزی کابینہ سے برطرف کرے یا پھر بنڈی سنجے خود اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ متاثرہ خاندان کو دھمکانے اور شواہد کو چھپانے کی کوشش کرنے کے الزام میں بنڈی سنجے اور ثالثی کرنے والے سنگپا کو بھی مقدمہ میں ملزم بنایا جائے۔ ایس راجندر ریڈی سابقہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا ہے کہ POCSO کیس کے ملزم بنڈی سائی بھگیرت کو فوری گرفتار کرکے متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی سے وابستہ قائدین وجئے ساگر، سدرشن ریڈی، محمد تاج الدین ٹنگلی، محمد چاند پاشاہ، عارف کولم پلی ودیگر موجود تھے۔