پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

   

نئی دہلی: ملک میں جیواشم ایندھن کی قیمت میں منگل کو بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ 13 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔انڈین آئیل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے ۔ کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے فی لیٹر اور 99.83 روپے فی لیٹر ہے ۔روس اور یوکرین کے درمیان جاری بحران کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے ۔