پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے چہارشنبہ کو بھی فوسل فیول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔اس کی وجہ سے گزشتہ 14 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔انڈین آئیل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپئے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔