پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 126ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: روس۔یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 126ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس یوکرائن کے بحران کے بعد ہی شروع ہوا تھا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 114.36 ڈالر فی بیرل ہوئی جو بدھ کو 131.27 ڈالر فی بیرل تھی۔