7 نومبر تک آن لائن درخواستوں کا ادخال ، ہیلت یونیورسٹی کی وضاحت
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی نے میڈیکل پی جی اور ڈپلومہ نشستوں سے متعلق کنوینر کوٹہ داخلوں کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ نیٹ پی جی میں کوالیفائی کرنے والے امیدوار کو 31 اکٹوبر صبح 6 بجے سے 7 نومبر شام 6 بجے تک یونیورسٹی کے ویب سائٹ tspgmed.tsche.in میں درخواست داخل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ تعلیمی کمیونٹی کے بشمول دیگر تمام ضروری اسنادات لازمی طور پر اپ لوڈ کرنا ہوگا جس کا جائزہ لینے کے بعد میرٹ فہرست جاری کی جائے گی ۔ جس کے بعد ویب آپشن کے عمل کا آغاز ہوگا ۔ ایم ڈی ایورویدا ، ہومیو ، یونانی کورسیس میں داخلوں کے لیے یونیورسٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ ’ اے آئی اے پی جی ای ٹی ‘ میں کوالیفائی کرنے والے ان کورسیس میں داخلے کے لیے اہل ہوں گے ۔ آن لائن درخواستیں داخل کرتے وقت کوئی شکوک ہوں تو 9392685856 ۔ 9059672216 ۔ 7842136688 پر فون کیا جاسکتا ہے ۔ میڈیکل پی جی نشستوں میں مقامی کوٹہ کے تحت تلنگانہ کے طلبہ ہی اہل ہونے کی نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے ۔ گذشتہ 10 سال سے عمل ہونے والے 15 فیصد ان ریزرو کوٹہ کو حکومت نے ختم کردیا ۔ آل انڈیا کوٹہ میں 50 فیصد نشستیں ختم ہونے کے بعد ماباقی نشستیں تلنگانہ کے طلبہ کو حاصل ہوں گی ۔ مقامی ہونے کی نشاندہی کے لیے ایم بی بی ایس مقامی کوٹہ کے لیے اہل ہونا چاہئے ۔ تلنگانہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہئے ۔۔ 2