حیدرآباد 23جنوری(یواین آئی)چھوٹے بھائی کی ایک لڑکی سے محبت کی شادی پر بڑے بھائی کا قتل کردیاگیا۔یہ واقعہ ضلع میدک میں پیش آیا۔ضلع کا پی اُدے اور ایک لڑکی میںمحبت تھی اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے تاہم دونوں کے خاندانوں نے انکار کردیا جس پر دونوں گھرسے فرارہوکرحیدرآباد پہنچے اور شادی کرلی۔برہمی کے عالم میں لڑکی کا بھائی اُدے کے مکان پہنچا اور اسکے بڑے بھائی ناگیش پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا۔ناگیش کو زخمی حالت میں علاج کیلئے ا ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔