چیرمین پی ڈی سی ایل اور کلکٹر نے برقی صورتحال کا جائزہ لیا

   

محبوب نگر۔19اگسٹ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ٹی جی یس پی ڈی سی یل کے چیرمین اور سی یم ڈی،جتیش وی پاٹل نے بھوت پورکے 11/33 کے وی سب اسٹیشن کا معا ئنہ کیا۔ انھوں نے محبوب نگر ضلع کلکٹر خوشبو گپتا کے ساتھ چہارشنبہ کو اس کا معائنہ کیا۔انھوں نے حکام سے سب اسٹیشن پر بجلی کے لوڈ اور بجلی کی فراہمی کی جاری صورتحال کے بارے میں پوچھا۔ عہدیداروں سے واقفیت حاصل کی کہ سب اسٹیشن سے کتنے دیہاتوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے، کیا بجلی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ ہے، اور کیا متعلقہ علاقوں میں وولٹیج کے مسائل ہیں۔سی ایم ڈی نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ طلب کے مطابق بجلی کی کھپت اور سپلائی کے حالات پر نظر رکھیں اور صارفین کو معیاری اور بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔اس معائنہ میں ڈی ای چندرمولی، برقی محکمہ کے افسران، عملہ اور دیگر موجودتھے۔