نئی دہلی: چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے جمعرات کو یہاں انفنٹری ڈے کے موقع پر قومی جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ہر سال 27 اکتوبر کو فوج کی سب سے بڑی یونٹ انفنٹری کے اعزاز میں ’انفنٹری ڈے‘کے طور پر منایا جاتا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل چوہان کے علاوہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو اور رجمنٹ کے کرنل نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ تین سابق فوجی جنہیں مختلف تمغوں سے نوازا گیا لیفٹیننٹ کرنل رام سنگھ شرن کیرتی چکرا (ریٹائرڈ)، صوبیدار میجر اور اعزازی کیپٹن یوگیندر سنگھ یادو پرم ویر چکر (ریٹائرڈ) اور سپاہی سردار سنگھ ویر چکرا (ریٹائرڈ) نے بھی سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے وار میموریل میں ان موٹرسائیکل ریلیوں کا بھی خیرمقدم کیا ۔