حیدرآباد۔/16 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 18 فروری کو میڈارم کا دورہ کرتے ہوئے سمکا سارالماں جاترا میں شرکت کریں گے۔ میڈارم جاترا کا کل سے آغاز ہوچکا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں یاتری ملک کے مختلف علاقوں سے شرکت کررہے ہیں۔ ملک میں قبائیلی طبقہ کی یہ سب سے بڑی یاترا ہے جس کے اہتمام کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر 20 فروری کو ممبئی کا دورہ کریں گے جبکہ 21 فروری کو نارائن کھیڑ کا دورہ کرتے ہوئے سنگمیشور بسویشور لفٹ اریگیشن پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ چیف منسٹر 23 فروری کو ملنا ساگر ذخیرہ آب کا افتتاح کریں گے۔ دونوں پروگراموں میں شرکت کے بعد چیف منسٹر عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر فینانس ہریش راؤ کی نگرانی میں چیف منسٹر کے دورہ کے انتظامات شروع کئے گئے۔ ر