چین میں جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، 28 ہلاک

,

   

بیجنگ ۔ 9؍جولائی ( ایجنسیز )چین کے صوبے فوجیان میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو کی درجنوں گاڑیوں اور عملے نے حصہ لیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔