مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے نور آباد علاقے میں ایک ڈمپر سے جیپ کو ٹکر مار دی جس سے جیپ میں سوار ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی موت اور تین لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو علاج کے لئے گوالیار کے جیا روگیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ایک خاندان کے افراد اسپتال سے اپنے کچھ رشتہ داروں کو دیکھ کر گوالیار سے جیپ میں اپنے گاؤں بٹولی واپس آرہے تھے کہ نورآباد تھانہ علاقے میں ایک بے قابو ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی جس کے باعث جیپ پرخچے اڑ گئے اور ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔