کالیشور م 9 ویں پیکیج کے کاموں کو جلد مکمل کرنے بی جے پی کا مطالبہ

   

گمبھی راؤ پیٹ /سرسلہ31 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قائدین نے کالیشورم لفٹ اریگیشن اسکیم کے 9ویں پیکیج کے تحت بٹلا چیروو (تالاب) کے جاری و زیر التواء کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر بی جے پی منڈل صدر کوڈے رمیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالیشورم کے 11ویں پیکیج کے کام مکمل ہونے کے بعد مڈ مانیر سے ملنا ساگر تک پانی منتقل کیا جا رہا ہے، لیکن سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ کی عدم توجہی اور ناکامی کے باعث 9ویں پیکیج کے کام ادھورے رہ گئے ہیں۔رمیش نے موجودہ کانگریس حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے انتخابات سے قبل 9ویں پیکیج کے کام مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن حکومت اس وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک منصوبے کے تحت کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی، جو کانگریس حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت فوری طور پر بیدار ہو کر کالیشورم 9ویں پیکیج کے کام مکمل کرے تاکہ عوام کو پینے اور آبپاشی کے پانی کی قلت سے نجات مل سکے۔اس موقع پر نرسملو، ڈاکٹر ستیہ نارائن، سروتم، دیویندر یادو، تروپتی، سرینواس گوڑ، سرینواس چاری، دیوا گوڑ، بالیا، پولیا نائک، سوامی، دیویندر نائک، ستیہم، نوین اور دیگر بی جے پی قائدین موجود تھے۔