کانگریس حکومت میں طلبہ دربدر ہونے پر مجبور

   

حکومت کی غداری کو تعلیم یافتہ افراد سمجھیں ، ایوارڈس تقسیم تقریب سے ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ،09 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ میں نو جیون ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی (NEWS) کے زیر اہتمام منعقدہ “پرتیبھا ایوارڈز” تقسیم کی تقریب میں سابق وزیر و بی آر ایسکے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دسویں جماعت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے دلت طلبہ کو ایوارڈز دیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور بابو جگجیون رام جیسی عظیم شخصیات کی وجہ سے ملنے والے ریزرویشن کی بدولت ہی ہم سب پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدوں پر پہنچے ہیں۔ریزرویشن کے ثمرات سے عزت کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہم لوگوں کو معاشرے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے۔ یہ ذمہ داری 10 سال پہلے ہی محسوس کرتے ہوئے سدی پیٹ میں مادیگا سماج کے ملازمین نے مل کر “NEWS” سوسائٹی قائم کی۔ آج کل “معاشرے نے میرے لیے کیا کیا” پوچھنے والے زیادہ ہیں، لیکن “ہم معاشرے کے لیے کیا کر سکتے ہیں” یہ سوچ کر ملازمین نے اپنی تنخواہ سے ہر ماہ 1000 روپے الگ کر کے 10 لاکھ روپے کا فنڈ بنانا فخر کی بات ہے۔فیس نہ دے پانے والے غریب طلبہ کا سہارا بنتے ہوئے ہر سال اسکالرشپ دینا ریاست کے لیے مثال ہے۔حکومتی میڈیکل کالج میں سیٹ لے کر فیس کی وجہ سے پریشان کسی بھی دلت بچے کی خبر مجھ تک پہنچے تو اسے ڈاکٹر بنانے کی ذمہ داری میں لیتا ہوں۔اچھے کام کرنے والی نیوز سوسائٹی کی مدد کے لیے اس سال بھی میں 1 لاکھ روپے کی مالی امداد دے رہا ہوں۔ریاست میں کانگریس حکومت فیس ریئمبورسمنٹ اور اسکالرشپ جاری نہ کرنے کی وجہ سے طلبہ دربدر ہیں۔بی آر ایس حکومت میں 10 سالوں میں 19 ہزار کروڑ روپے فیس ری ایمبر سمنٹ کی مد میں دیے اور بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ نہیں آنے دی۔ اب ڈگری اور انجینئرنگ مکمل ہونے کے باوجود کالجز سرٹیفکیٹ نہیں دے رہے ہیں اور طلبہ پریشان ہیں۔طلبہ کے حقوق اور فنڈز کے لیے ہم اسمبلی میں لڑیں گے۔ تعلیم یافتہ آپ لوگوں کو بھی اس حکومت کی غداری کو سمجھنا چاہیے۔طلبہ کو خوب محنت سے پڑھنا چاہیے۔ تعلیم میں غربت اور ذات رکاوٹ نہیں بنتی۔ عزم ہو تو کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 4-5 سال نظم و ضبط سے محنت کرو تو آپ کا مستقبل شاندار ہوگا۔آپ بڑے افسر بن کر اپنے والدین اور ہمارے سدی پیٹ کا نام روشن کریں۔ میں دل سے دعا کرتا ہوں۔