حیدرآباد 30 اپریل : ( پریس نوٹ ) : علحدہ تلنگانہ تحریک میں سرگرم حصہ ادا کرنے والے بی آر ایس لیڈر جناب اسلم عبدالرحمن نے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں جناب ویم نریندر ریڈی مشیر برائے چیف منسٹر تلنگانہ کی قیادت میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں سے نا انصافیاں تلنگانہ کے عوام کے ساتھ ہوئی ہے ان تمام کا خاتمہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت کانگریس کی حکومت ہی کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے دن و رات محنت کریں گے اور لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ بارہ سے پندرہ لوک سبھا نشستیں کا تحفہ ملکارجن کھرگے اور راہول گاندھی کو پیش کریں گے ۔ جناب اسلم عبدالرحمن نے کہا کہ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست جو قوم اور ملت کا درد رکھنے کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے خود کو ہمیشہ آگے رکھا ہے اور اپنی زندگی تلنگانہ جہد کار کی حیثیت سے گذار رہے ہیں ۔