کتہ گوڑم میں 38 ماؤیسٹوں نے ہتھیار ڈال دئے

   

حیدرآباد /9 مئی ( سیاست نیوز ) ممنوعہ سی پی آئی ماوسٹ پارٹی کے 38 ارکان نے جمعہ کو کتہ گوڑم ایس پی بی روہت راجو کے سامنے خود سپردگی کی ۔ جس میں 2 پارٹی ممبران 16 ملیشیا ممبرس ، 7 ولیج کمیٹی ممبران 6 کرانتی کاری آدیواسی مہیلا سنگھٹن 3 چیتنیا منچ 4 گوریلا ، ریو ریولوشنری ڈسٹرکٹ ممبرس شامل تھے ۔ جنہوں نے متحدہ طور پر فیصلہ کیا کہ وہ یہ سب چھوڑ کر سادہ اور پرامن زندگی گذاریں گے ۔ ان سب نے ’ آپریشن چیوتا ‘ پروگرام کے ذریعہ ماؤنوازوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور بھدرادری کتہ گوڈیم پولیس اور سی آر پی ایف کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے خودسپردگی کی ۔ ایس پی نے کہا کہ ماونوازوں کے مختلف کیڈر نے اپنے ہتھیار چھوڑ دئے اور سادہ زندگی گذارنے کا تیقن دلایا ۔ خودسپرد ماؤنوازوں کو تلنگانہ حکومت سے راحت کاری اقدامات انہیں متوجہ کر رہی ہیں۔ ان کے ہتھیار ڈالنے کے بعد انہیں انعامات ملیں گے ۔ جس کے وہ مستحق ہیں۔ جن ماؤنوازوں نے ہتھیار ڈال دئے وہ اپنے خاندان کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ جاریہ سال 1265 ارکان نے کتہ گوڈیم پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ماؤنواز کچھ قبائلیوں کو پولیس کی مخبری کے نام پر قتل کر رہے ہیں جس سے قبائیلیوں میں خود پیدا ہوا ہے ۔ ماؤنوازوں نے دیگر پارٹی اراکین سے اپیل کی کہ جو بھی عام زندگی گذارنا چاہتے ہیں تو وہ مقامی پولیس اسٹیشنوں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ جاکر خودسپرد ہوجائے ۔ خودسپردگی کرنے پر پولیس اور حکومت انہیں خصوصی انعامات اور دیگر سہولیات مہیا کر رہی ہیں۔ ش