کرایہ میں اضافہ کا مطالبہ 28 ، 29 مارچ کو آٹو بند

   

حیدرآباد: آٹو یونینس نے آٹو کے کرایہ میںاضافہ کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ یونین قائدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 برسوں سے آٹو کے کرایہ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے آٹو کرایہ میں اضافہ سے متعلق حکومت کے رویہ کے خلاف 28 اور 29 مارچ کو آٹو بند کا اعلان کیا ہے۔ قائدین نے بتایا کہ سی این جی سے چلنے والے 20 ہزار آٹوؤں کو پرمٹ دینے کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ اضلاع کے آٹوؤں کو شہر میں آنے سے روکا جائے۔