بنگلورو: حکومت کرناٹک آئندہ تعلیمی سال سے اپنے اسکولی نصاب میں ہندو دیومالائی کہانیوں بھگوت گیتا اور مہابھارت کو متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے۔ برسراقتدار بی جے پی حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہی یہ تجویز رکھی تھی لیکن ناسازگار حالات کے پیش نظر اسے مؤخر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ گیتا اور مہابھارت کے ذریعہ بچوں کو اخلاقیات کی تعلیم دی جائے گی۔ وزیرتعلیم بی سی ناگیش نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔