سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں مزید بارشیں ہونے سے موسم جمعرات کو دوسرے دن بھی خوشگوار رہا۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 20 اور21 اپریل کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔