کشمیر میں سڑک حادثہ، ایک فرد ہلاک

   

سری نگر: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کوکرن پل پر ایک جے سی بی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کنڈیکٹر کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ڈرائیور سمیت مزید دو کو نازک حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ چہارشنبہ کوگاندربل کے کوکرن پل پر ایک جے سی بی الٹ جانے کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے کنڈیکٹر کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت منیر احمد ساکن بارہ مولہ کے بطور ہوئی جبکہ زخمیوں کی پہچان ارون سنگھ ساکن پنجاب اور سجاد احمد ساکن بارہ مولہ کے بطور کی گئی۔

کشتی الٹنے سے ایک شخص لاپتہ
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بونہ یاری گاؤں میں بدھ کی صبح جھیل ولر میں کشتی الٹ جانے سے ایک شخص لاپتہ جبکہ دو دیگر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں بونہ یاری گاؤں کے نزدیک جھیل ولر میں ایک کشتی الٹ جانے سے ایک شخص لاپتہ ہوگیا جبکہ دو دیگر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔لاپتہ شخص کی شناخت جاوید احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن بونہ یاری کے بطور ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ شخص کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔ جھیل ولر کا شمار ایشیا کے بڑے جھیلوں میں کیا جاتا ہے ۔