تلنگانہ 1.54 لاکھ کروڑ کے ساتھ تیسرے نمبر پر، تجارتی سرگرمیوں کے علاوہ نجی ضروریات کیلئے قرض کا رجحان
حیدرآباد۔31۔اگسٹ (سیاست نیوز) ہندوستان میں بینکوں کی جانب سے شخصی قرضہ جات کی اجرائی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ پرسنل لون کی اجرائی میں مہاراشٹرا سرفہرست ہے جہاں بینکوں کو قرض داروں کی جانب سے 1.90 لاکھ کی ادائیگی باقی ہے۔ قومیائے ہوئے خانگی بینکوں کی جانب سے تجارتی سرگرمیوں اور کسٹمرس کی نجی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے قرض کی اجرائی کا طریقہ کار ہے ۔ ہندوستان کے صنعتی دارالحکومت کے طورپر شناخت رکھنے والے مہاراشٹرا کے بینکوں میں 1.90 لاکھ کروڑ کا قرض جاری کیا جبکہ دہلی کے بینکوں نے 1.95 لاکھ کروڑ کے قرضہ جات جاری کئے ہیں۔ قرض کی اجرائی کے معاملہ میں تلنگانہ کے بینکوں کا مظاہرہ غیر معمولی حوصلہ افزاء رہا جہاں 1.53 لاکھ کروڑ قرض جاری کیا گیا۔ گجرات ، کرناٹک اور ہریانہ کے بینکوں کی جانب سے پرسنل لون کی اجرائی کے اعداد و شمار جاری کئے گئے جو سرفہرست تین ریاستوں سے کسی قدر کم ہے۔ مارچ 2025 تک ملک کے کمرشیل بینکوں کی جانب سے جاری کئے گئے نجی قرضہ جات کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ ریاستوں اور وہاں کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے اعتبار سے بینکوں سے قرض کی اجرائی کے اعداد و شمار طئے کئے گئے۔ صنعتی اداروں کے قرضہ جات کے مقابلہ پرسنل لون کی شرح اگرچہ کم ہے لیکن بینکوں میں پرسنل لون کی اجرائی کے طریقہ کار میں بعض آسانیاں پیدا کرتے ہوئے زائد شرح سود کا تعین کیا ہے۔ ہریانہ میں 1.38 لاکھ کروڑ جبکہ کرناٹک میں 1.31 لاکھ کروڑ کے قرضہ جات جاری کئے گئے ۔ آندھراپردیش میں کمرشیل بینکوں کی جانب سے 44162 کروڑ پرسنل لون جاری کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے بینکس اپنے معتبر کسٹمرس کو پرسنل لون جاری کرتے ہیں۔1/k/m/b