کمسن لڑکی کا اغوا اور عصمت ریزی ‘ ملزم کو عمر قیدکی سزاء

   

حیدرآباد۔ کمسن لرکی کے اغواء اور عصمت ریزی کے مقدمہ میںعدالت نے ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ ایل بی نگر کی ایک عدالت نے چیتنیہ پوری پولیس کے مقدمہ میں ملزم 29 سالہ بی ناگیش ساکن بنڈل گوڑہ کو عمر قید کی سزا سنائی اور 7 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ 2016 میںچیتنیہ پوری پولیس نے ایک شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم نے کمسن لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کی تھی ۔