مذکورہ ایس پی نے کہا پولیس لڑکی کیلئے بہترین علاج کو یقینی بنائے گی‘ وہ ابھی بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے
کننوح۔ ایک سرکاری گیسٹ ہاوز کے احاطے میں 12سالہ لڑکی کے زخمی پائے جانے کے بعد کچھ دنوں بعد‘ پولیس نے عہدیداروں کے بموجب ایک شخص کے خلاف مبینہ عصمت ریزی کی ایف ائی آر درج کی ہے۔
پولیس نے کہاکہ منگل کے روم ایف ائی آر اس وقت درج کی گئی جب واقعہ کا ایک مبینہ ویڈیو انٹرنٹ پر منظرعام میں آیاتھا۔ ایک ویڈیو میں ایک پولیس جوان کو زخمی لڑکی اٹھاکر اٹورکشا میں رکھتے ہوئے دیکھایاگیا تاکہ اسپتال لے جایاجاسکے جبکہ وہاں پرکھڑے لوگ اپنے موبائیل فونوں سے ویڈیوز ریکارڈنگ کررہے تھے۔
گیسٹ ہاوز کے سکیورٹی گارڈ نے خون میں لت پت اور درد سے کانپتی لڑکی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ مذکورہ لڑکی کی ایک شکایت پر ایک مقدمہ ائی پی سی کی دفعات 376(عصمت ریزی) اور 307(اقدام قتل) کے علاوہ پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت درج کیاگیاہے۔
سپریڈنٹ آف پولیس کنوج کنوار انوپم سنگھ نے چہارشنبہ کے روم کہاکہ ”پولیس نے ملزمین کی شناخت کرلی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہیں“۔انہوں نے کہاکہ ”ایک خانگی اسپتال میں جہاں لڑکی کا علاج کیاجارہا ہے اس کی حالت اب بہتر ہے“۔
لڑکی کے علاج پر سنگھ نے کہاکہ 1لاکھ روپئے ہر روز اسپتال میں درکار ہیں اور اس کے والد نے صرف2.5لاکھ جمع کرائے ہیں اور سات لاکھ روپئے مقامی لوگوں کی مددسے اکٹھا کئے گئے ہیں۔
مذکورہ ایس پی نے کہا پولیس لڑکی کیلئے بہترین علاج کو یقینی بنائے گی‘ وہ ابھی بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے۔
مذکورہ لڑکی اتوار کے روز ایک پگی بینک خریدنے کے لئے باہر نکلی او ر گھر واپس نہیں لوٹی جس کی وجہہ سے والدین نے اس کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق گیسٹ ہاوز کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں مذکورہ نابالغ کو ایک نوجوان کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا گیاہے