کورونا کا اثر : کویت سے 114 تارکین وطن منگلور واپس

   

منگلور : کویت ایئرویز کی پرواز سے جمعرات کی صبح 114 مہاجر ہندوستانی منگلور ایئرپورٹ پہنچے ۔ کویت سے یہ چارٹرڈ فلائیٹ 22جون کو آنی تھی لیکن ڈائریکٹوریٹ جنرل سیول ایوی ایشن کی اجازت نہ ملنے کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز 21:50بجے فلائٹ نے کویت سے اُڑان بھری۔ کویت میں مقیم موہن داس کامت نے انڈین ایمبیسی کی سابق صلاح کار آرتی کرشنا کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔