کووند تین روزہ دورہ پرآسام پہنچے

   

گوہاٹی: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند آسام کے تین روزہ دورے پرآج یہاں پہنچیں گے۔ صدر یہاں شام کو وہ آہوم سلطنت کے سپاسالار لچیت بوڑفوکن کی 400ویں سالگرہ کی تقریب کی نشاندہی کے لئے ایک تقریب میں شرکت کریں گے ۔ تین روزہ دورے کے دوران مسٹر کووند قاضی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کریں گے اور ساتھ ہی تیج پور یونیورسٹی میں کانووکیشن تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔ صدر کے دورہ کے پیش نظر آسام میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔