کوہلی نے نادانی کا مظاہرہ کیا:گمبھیر

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق کرکٹرگوتم گمبھیر نے نیولینڈز میں فیصلہ کن ٹسٹ کے تیسرے دن جمعرات کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کے ڈی آر ایس ریویو سے بچ جانے کے بعد ٹسٹ کپتان ویراٹ کوہلی کے اسٹمپ مائک کے سامنے بدتمیزی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کوہلی اورچند دیگر ہندوستانی کھلاڑی جنوبی افریقہ کے براڈکاسٹرسوپر اسپورٹ پر غصے میں آگئے، جب ایلگرکو ڈی آر ایس کے جائزے کے بعد ایل بی ڈبلیوپر ناٹ آوٹ دیا گیا۔ ہندوستانی کپتان کوہلی اسٹمپ کے مائیک کے پاس گئے اور کہا اپنی ٹیم پر توجہ مرکوزکریں جب وہ گیندکو چمکا رہے ہوں۔ صرف مخالف ہی نہیں۔ ہر وقت لوگوں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔امپائر ماریئس ایراسمس نے پہلے ایلگرکو آؤٹ دیا تھا لیکن گیندکو ٹریک کرنے والی ٹیکنالوجی نے ظاہر کیا کہ گیند اسٹمپ سے چھوٹ گئی تھی اورریویو پر فیصلہ پلٹ دیا گیا۔گمبھیر نے کوہلی کے ردعمل کو مبالغہ آمیز اور نادان قراردیا۔