کھیل کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے خاتون کی موت

   

حیدرآباد 16جنوری(یواین آئی) سنکرانتی کے موقع پر ساتھی خواتین کے ساتھ کھیل کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے کالوالا گاؤں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں کی یوتھ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رنگولی کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔بعد ازاں ان خواتین کی جانب سے کھیل کااہتمام کیاگیا تاہم دل کا دورہ پڑنے سے یہ خاتون اچانک گرپڑی۔اس کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کومردہ قراردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔