گ10گرام سونے کی قیمت 39,670 تک پہونچ گئی

,

   

نئی دہلی ۔ 26 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) صرافہ بازار میں سونے کی قیمت مسلسل پانچویں دن اضافہ کے ساتھ آج 39,670 روپئے فی 10 گرام تک پہونچ گئی ۔ سونے کی 10گرام قیمت میں آج 675 روپئے کا اضافہ درج کیا گیا ۔ چاندی کی فی کیلو قیمت میں پیر کو 1,450 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ آل انڈیا صرافہ اسوسی ایشن نے کہاکہ کمزور روپیہ اور عالمی رجحان کے سبب قیمتی زرد دھات کی قیمت میں یہ بھاری اضافہ ہوا ہے۔