گاڑی رانوں کیلئے چالانات کی ادائیگی میں حکومت و پولیس کی جانب سے سہولیات

   

محمد محمود علی خاں
حیدرآباد 19 نومبر : ہندوستان بھر میں جن افراد کے پاس ٹو وہیلرس ، فور وہیلرس و دیگر گاڑیاں ہوں وہ افراد قانون کا حصہ بن جاتے ہیں ۔ جب بھی گاڑیوں کو چالان کیا جاتا تھا پہلے حیدرآباد اور اس کے اطراف کی عوام کیلئے ایل بی اسٹیڈیم کے قریب چالان سنٹر قائم تھا ۔ چالان ادا کرنے قطار ہوتی تھی لیکن اب حکومت اور پولیس جدید ٹکنالوجی کے استعمال سے چالانات کی ادائیگی کیلئے کئی سہولت پہنچا رہے ہیں ۔ اگر کوئی شخص جرمانوں کو ادا نہیں کرتا تو اس کو مزید جرمانے عائد کئے جاسکتے ہیں ۔ جس کیلئے بروقت چالان کی ادائیگی کرلینی چاہئے ۔ گاڑیوں پر زیادہ چالانات ہوں تو پولیس مکمل چالانات کی ادائیگی تک گاڑی ضبط بھی کرسکتی ہے ۔ ایسے حالات میں چالان کی ادائیگی ضروری ہوجاتی ہے ۔ چالان کو آسان اور شفاف بنادیا گیا ہے ۔ چالان کی ادائیگی آن لائن کی جاسکتی ہے ۔ آن لائن چالان موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعہ ادا کیا جاسکتا ہے ۔ تلنگانہ کے کسی بھی ضلع یا شہر کا چالان ہو تو تلنگانہ ای چالان ویب سائٹ پر ادا کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ ای چالان ویب سائٹ پر گاڑی نمبر درج کریں جس کے بعد حفاظتی انتظام کے ساتھ کچھ کوڈ آتا ہے اسے ٹائپ کریں ۔ جس کے بعد آپ کی گاڑی کا نمبر چالانات کی تفصیلات اور چالان کی رقم بھی نظر آجاتی ہیں ۔ اگر ایک چالان ہو تو ایک ہی دکھائی دے گا ایک سے زائد چالان ہوں تو ان کی تفصیل بھی دستیاب رہے گی ۔ چالان کی ادائیگی کیلئے ہر ایک چالان کی لائن میں ہی ادائیگی کا اختیار ہوتا ہے اس کے پاس Pay Now لکھا ہوتا ہے ۔ چالان کی ادائیگی کے وقت اپنا موبائل نمبر بھی درج کریں ۔ ادائیگی کے وقت اس نمبر پر OTP حاصل ہوتا ہے ۔ جس کو درج کرنے کے بعد ادائیگی کا عمل مکمل ہوگا ۔ چالان کی ادائیگی صارفین می سیوا یا پھر آپ خود اپنے موبائل سے گوگل پے ، فون پے ، پے ٹی ایم ، نیٹ بینکنگ یا پھر کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ رقم ادا کرسکتے ہیں ۔ رقم کی ادائیگی کی تصدیق ملنے کے بعد رقم کی رسید کو ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ رکھ لیں ۔ موبائل فون کے ذریعہ ادائیگی سے پیسہ بچ جاتے ہیں ۔ می سیوا میں ادائیگی پر زیادہ رقم لی جاتی ہے ۔ ٹریفک چالان آپ کو رفتار کی حد کی خلاف ورزی ، ٹریفک سگنل کو توڑنے ، ہیلمٹ کے بغیر سفر ، کار میں سیٹ بلٹ نہ لگانے پر ، گاڑی چلاتے وقت موبائل کے استعمال ، نو پارکنگ میں پارکنگ پر چالان کیا جاتا ہے ۔ اگر عوام قانون کے مطابق گاڑی چلائیں ‘قانون کی خلاف ورزی نہ کریں تو چالانات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ملک کے ہر ریاست میں ٹریفک چالان کو ریاستی ٹریفک ای چالان ایپ کے ذریعہ ادا کیا جاسکتا ہے ۔۔