حیدرآباد۔/2نومبر، ( سیاست نیوز) سکھ مت کے پہلے گرو گرونانک کی یوم پیدائش کے موقع پر4 تا 8 نومبر کو مختلف تقاریب منائی جائیں گی۔ 4 نومبر کو کیرتن سکندرآباد سے ہوگا جبکہ 5 نومبر کو 4 بجے شام گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا افضل گنج میں منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام گرونانک دیو جی پربندھک کمیٹی گردوارہ سری گروسنگھ سبھا اشوک بازار افضل گنج اور گردوارہ صاحب سکندرآباد کے مشترکہ زیر اہتمام منعقد کئے جائیں گے۔8 نومبر کو گرونانک کی یوم پیدائش تقاریب پرکاش اُتسو تقریب نمائش میدان نامپلی میں ہوگی۔ یہ بات صدر پربندھک کمیٹی بی بلدیو سنگھ بگا، ایس کلدیپ سنگھ بگا جنرل سکریٹری ایس اندر جیت سنگھ تتجا، ایس جگموہن سنگھ اوردیگر نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتائی۔