اکثریت ایک کروڑ روپئے تک مکانات خریدنے کیلئے تیار
حیدرآباد ۔ 13 نومبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں مکانات کے ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ 75 لاکھ سے ایک کروڑ روپئے مالیت کے مکانات بالخصوصی فلیٹس خریدنے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ ان میں 26 تا 40 سال عمر کے لوگ مکانات پر سرمایہ کاری کرنے میں زیادہ دلچسپی دکھارہے ہیں۔ چھوٹی عمر میں نوجوان ملازمتوں کے ساتھ بہتر تنخواہیں حاصل کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی آمدنی بڑھ رہی ہے۔ لہٰذا وہ جائیدادوں بالخصوص گریٹر حیدرآباد میں ریسیڈنشیل اپارٹمنٹس میں اپنے لئے وسیع فلیٹس، بیوٹی فل انٹریئرس، لارج بالکونی، اسپیس، گٹیڈ کمیونٹی علاقوں میں تمام سہولتوں سے آراستہ مکانات خریدنے میں زیادہ دلچسپی دکھارہے ہیں۔ اس کیلئے 75 لاکھ تا ایک کروڑ روپئے خرچ کرنے کیلئے بھی تیار ہورہے ہیں۔ پہلی مرتبہ مکان خریدنے والے ہو یا آمدنی کیلئے دوسرا مکان کا خریدنے کا ارادہ رکھنے والے اس جانب زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ پراپ ٹائیگرس ریئل ان سائیٹ ریسیڈنشیل رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے علاوہ 45 تا 75 لاکھ روپئے کے درمیان قیمت رہنے والے مکانات کی بھی مزید زیادہ ڈیمانڈ ہیں۔ زیادہ تر لوگ اس کو سیکنڈ مکان کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں۔ گذشتہ چند سال سے 60 لاکھ تا ایک کروڑ روپئے مالیت والے مکانات کے ڈیمانڈ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ چلڈرنس پلے ایریا، کلب ہاؤز، سیکوریٹی و دیگر سہولتوں کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر حیدرآباد میں آئی ٹی سرگرمیوں میں اضافہ ہوجانے، فلیٹس تعمیر کرنے والی مختلف کمپنیوں کی جانب سے ماہانہ اقساط قبول کرنے اور بنکوں سے قرض دلوانے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ بالخصوص نوجوان اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرپارہے ہیں۔ ن