ممبئی ۔ 19 ستمبر (ایجنسیز) معروف بالی ووڈ و آسامی گلوکار زوبین گرگ جمعہ کے روز ایک افسوسناک اسکوبا ڈائیونگ حادثہ کے دوران سنگاپور میں انتقال کر گئے۔ وہ شمال مشرقی بھارت فیسٹیول میں شرکت کیلئے سنگاپور گئے تھے، جہاں وہ پانی میں ڈائیونگ کے دوران اچانک گر گئے۔ انہیں فوری طور پر سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود وہ بچ نہیں سکے۔