جے پور : راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے راج بھون میں چلائی جا رہی گو شالا میں آج گائیوں کو سردی سے راحت کے لئے کمبل اوڑھائے ۔ مشرا نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سردی سے راحت پہنچانے کے لیے ضرورت مندوں کی مدد کریں ۔ انہوں نے ضرورت مند لوگوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہوئے ممکن امداد فراہم کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مکر سنکرانتی پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی اور ریاست کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی ۔