ممبئی: مہاراشٹر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے چیف ترجمان مہیش تاپسی نے ہفتہ کو سوال کیا کہ مسٹر ایکناتھ شنڈے کی قیادت میں شیوسینا کے باغی گروپ کے ہوٹل وغیرہ کے اخراجات کون برداشت کر رہا ہے ۔شیوسینا کے باغی ممبران اسمبلی فی الحال مسٹر شندے کے ساتھ گوہاٹی کے بلیو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔